16 ستمبر، 2015، 5:49 PM

ترکی میں کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 مہاجرین ہلاک

ترکی میں کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 مہاجرین ہلاک

ترکی کے جنوب مغربی علاقے سے یونان روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 مہاجرین ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ترکی کے ساحلی محافظوں نے 205 افراد کو بچا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنوب مغربی علاقے سے یونان روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 مہاجرین ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ترکی کے ساحلی محافظوں نے 205 افراد کو بچا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی ترک تفریحی ساحلی شہر رکتا سے یونان جانے کیلیے روانہ ہوئی تھی کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں ڈوب گئی، ادھر سویڈن کے شہر مامو میں پناہ کے حصول کیلیے پچھلے 25 دن سے بھوک ہڑتال اور دھرنا دینے والے 33 پناہ گزین فلسطینیوں کی حالت غیر ہونے کے بعد انھیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ درجنوں تارکین وطن احتجاجی دھرنا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان تمام شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سویڈن حکومت انھیں دیگر تارکین وطن کے برابر شہری حقوق فراہم کرے اور انھیں باضابطہ پناہ گزین کا درجہ دے، دوسری جانب پیر کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ تفویض شدہ کوٹے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد تارکینِ وطن کی آباد کاری کیلیے ایک مشترکہ منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام، عراق اور لیبیا کے لوگوں کو آوارہ وطن کرنے میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کا ہاتھ ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرکے کئی ملین افراد کو آوارہ وطن کردیا ہے۔

News ID 1858180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha